• news

,خودکشیوں کی روک تھام کیلئے گلگت بلتستان اسمبلی میں قرارداد پیش

گلگت (اے این این) گلگت بلتستان صوبائی اسمبلی کے 17ویں اجلاس کے دوسرے دن کی کارروائی میں رکن صوبائی اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں خودکشی کی بڑھتی ہوئی لہر کی جانب توجہ دلاتے ہوئے ایک قراداد پیش کی جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس اہم ترین اور نازک مسئلے کے تدارک کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ اس سلسلے میں رکن صوبائی اسمبلی نے ایوان کو بتایا کہ سکولوں اور کالجز کی سطح پر نوجوان بچیوں اور بچوں کوذہنی دباﺅ سے نمٹنے میں مدد دینے کی بھی ضرورت ہے اور طلبہ کی کاونسلنگ کے لیئے ہر سرکاری تعلیمی ادارے میں کاﺅنسلنگ کے سیشنز منعقد کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن