بہاولپور: داعش کے کارکن کو 3 سال قید و جرمانے کا حکم
بہاولپور(نامہ نگار) انسداد ِ دہشت گردی عدالت بہاولپور کے جج ملک شبیر احمد نے گزشتہ روز داعش کے کارکن رانا عبید الرحمن کو 3 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ فاضل جج نے حکم نامہ میں کہا عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزیدایک سال قید بھگتنا ہو گی۔
مجرم کو گزشتہ سال محکمہ انسدادِ دہشت گردی بہاولپور نے سوشل میڈیا کے ذریعے داعش کے بارے میں پروپیگنڈا کرنے پر گرفتار کیا تھا ۔
3 سال قید