کشیدبرقرار: ”باب دوستی“ 13ویں روز بھی بند رہا
چمن(آن لائن)افغانستان کی چمن سرحد پر جارحیت کے بعد پیدا ہونیوالی کشیدگی کے باعث ”باب دوستی“ 13ویں روز بھی بند رہا، چمن سرحد بند ہونے سے نیٹو سپلائی ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت تمام کاروباری و تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں ۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ معاملات طے کرنے کیلئے فلیگ میٹنگ جلد متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5 مئی کو چمن میں افغان فورسز کی دراندازی اور پاک افواج کے ساتھ جھڑپ کے بعد بند سرحد کے دونوں جانب ہزاروں شہری سرحد کھلنے کی منتظر ہیں جبکہ 13 روز سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت تمام کاروباری و تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق باب دوستی پر پاکستان اور افغانستان کی عسکری قیادت کی فلیک میٹنگ جلد متوقع ہے۔ میٹنگ میں باب دوستی کھولنے اور سرحدی امور پر غور کیا جائے گا۔