بجلی برابری پر فراہم کر رہے، 2018ء تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائینگے: عابد شیر علی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ + این این آئی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شےر علی نے کہا ہے کہ 2018ءمےں ملک سے لوڈ شےڈنگ کا خاتمہ ےقےنی بنائےں گے، ملک کی پاور ڈسٹری بےوشن کمپنےوںنے چار سال کے دوران لوڈ شےڈنگ کے خاتمے کےلئے جو اقدامات کئے ہےں انکی بدولت لوڈ شےڈ نگ کے دورانئے مےں نماےاں کمی واقع ہوئی ہے۔ 5200 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرچکے ہیں ،جولائی سے اگست کے درمیان بجلی کی پیداوار 20سے 21ہزار میگا واٹ پر لےکر جائینگے، لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالی عائشہ گلالئی کے گھر کے فیڈر پر 70 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے۔ توانائی بحران کے خاتمے کےلئے سسٹم مےں موجود خرابےوں کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا، قوم سے کئے گئے وعدوں کی تکمےل اور ان کو لوڈ شےڈنگ کے اذےت ناک عذاب سے چھٹکارہ دلانا وفاقی حکومت کی ترجےحات مےں شامل ہے جو تکمےل کے مراحل مےں ہےں۔ ان خےالات کا اظہار وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شےر علی نے آئےسکو کے چےف اےگزےکٹو باسط زمان احمد، آئےسکو انتظامےہ اور آئےسکو کے پانچوں سرکل کے اےس اےز اور اےس ڈی اووز کے ساتھ اےک مےٹنگ کے دوران کےا ۔
آئےسکو افسران، آل پاکستان واپڈا ہائےڈرو الےکٹرک ورکرز ےونےن کے عہدیداران اور آئےسکو ملازمےن کی اےک کثےر تعداد نے عابد شےر علی کا والہانہ استقبال کےا۔ اسلام آبادمےں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شےر علی نے آئےسکو افسران کےساتھ اےک مےٹنگ کی جس مےں چےف اےگزےکٹو آئےسکو باسط زمان احمد نے عابد شےر علی کو ڈوےلپمنٹ پراجےکٹس ،2013تا 2017 بجلی کی ڈےمانڈ اور سپلائی کی صورتحال، سسٹم مےں شامل کی جانے والی بجلی کی تفصےلات، رمضان المبارک کےلئے کی جانے والی تےارےوں، بلنگ اور رےکوری کی شرح، لائن لاسز، بجلی چوری، نادہندگان سے رےکوری، سسٹم اپ گرےڈےشن کے متعلق برےفنگ دی ۔آئےسکو چےف نے اس موقع پر بتاےاکہ 2013کے دوران آئےسکو رےجن مےں بجلی کی طلب 2325مےگا واٹ تھی اور لوڈ شےڈنگ کا دورانےہ شہری علاقوں مےں سولہ گھنٹے، دےہی علاقوں مےں سترہ گھنٹے جبکہ انڈسٹرےل فےڈرز پر دس گھنٹے تک تھا،2013 تا 2017بجلی کی طلب مےں اضافے کے باوجود آئےسکو رےجن مےں لوڈ شےڈنگ کا دورانےہ شہری علاقوں مےں چھ گھنٹے ، دےہی علاقوں مےں آٹھ گھنٹے ہے جبکہ آئےسکو کے انڈسٹرےل فےڈرز لوڈشےڈنگ سے مستسنی ہےں۔ آئےسکو چےف نے مزےد بتاےا کہ آئےسکو کی موجودہ حکومت کے دور مےں آئےسکو رےجن مےں 5597نئے ٹرانسفارمرز کی تنصےب عمل مےں لائی گئی جبکہ 14نئے گرڈ اسٹےشنز کی تعمےر اور 66KVAکے چار گرڈ سٹےشنز کی استعداد کار اپ گرےڈ کر کے 132KVA تک بڑھا دی گئی ہے۔ اسٹےٹ منسٹر نے اس موقع پر آئےسکو چےف کو ہداےات جاری کےں کی کہ رمضان المبارک مےں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو ےقےنی بنانے کےلئے خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے جس کی کارکردگی کو منسٹری لےول پہ مانےٹر کےا جائے گا، سحر و افطار مےں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو ےقےنی بناےا جائے، اسٹےٹ منسٹر چوہدری عابد شےر علی نے اس موقع پر آئےسکو افسران و ملازمےن کی بہترےن کارکردگی کی بنا پر ان کےلئے عےد سے قبل خصوصی بونس دئےے جانے کا اعلان بھی کےا۔ عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی برابری کی سطح پر فراہم کی جارہی ہے ،جلد اندھیروں کا خاتمہ کر دیا جائےگا، گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں ایک میگاواٹ بجلی بھی نظام میں شامل نہ کرنے کے باعث بحران پیدا ہوا ،5200 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرچکے ہیں ،جولائی سے اگست کے درمیان بجلی کی پیداوار 20سے 21ہزار میگا واٹ کی ریکارڈ سطح پر لےکر جائینگے، سب سے زیادہ بجلی سندھ میں چوری ہوتی ہے ، لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالی عائشہ گلالئی کے گھر کے فیڈر پر 70 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ اقتدار سنبھالتے ہی ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کےلئے سنجیدہ و مخلصانہ کوششیں شروع کیں اور توانائی کے متعدد منصوبوں کو شروع کیا جن کی تکمیل سے آج بجلی بحران پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سندھ میں بجلی چوری ہوتی ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے لیے بھی تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں 250 فیڈرز پر زیرو لوڈ شیڈنگ ہے جبکہ 150 فیڈرز ایسے ہیں جہاں 99.9 فیصد بجلی کنڈے لگا کر چوری کی جاتی ہے یہاں تک کہ تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی جو لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں، کے گھر کے فیڈر پر بھی 70 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے۔
عابد شیر