• news

ہائیکورٹ نے ناکافی ثبوتوں پر سزائے موت کے دو قیدی سگے بھائیوںکو بری کر دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے دو قیدی سگے بھائیوں کو ناکافی گواہوں اور عدم ثبوتوں کی بناءپر بری کر دیا۔ محمد اشفاق اور ارشدکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل عدالت اسی وقوعہ کے تین دیگر ملزموں کو ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر بری کر چکی ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزموں نے صدیق ڈوگر نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔
ان کے خلاف تھانہ چھانگا مانگا میں قتل کا مقدمہ درج ہونے پر ٹرائل عدالت نے انصاف پر مبنی فیصلہ سنایا۔
دو بھائی بری

ای پیپر-دی نیشن