چوہنگ: نامعلوم افراد نے 2 بچوں کے باپ کو قتل کر دیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں دو بچوں کے باپ کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔ ملتان روڈ کا رہائشی محمد اشرف تین روز قبل گھر سے کوٹ رادھا کش سسرال گیا تھا مگر وہ وہاں سے واپس نہ آیا جس پر گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی تو انہوں نے اس کے قرب و جوار کی آبادیوں میں تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا گزشتہ روز چوہنگ کے علاقے میں اسکی درخت سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس قتل کرکے لاش کو درخت کے ساتھ لٹکا دیا گیا ہے۔