10 سالہ لڑکا سکول جاتے لاپتہ، اغواءکا شبہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ ہڈیارہ کے علاقے میں 10 سالہ لڑکا سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا اہلخانہ نے بچے کے لا پتہ ہونے کی تھانہ میں درخواست دے دی معلوم ہو اہے کہ تھانہ ہڈیارہ پنڈ کا رہائشی 10 سالہ یوسف گھر سے سکول کے لیے گیا اوور رات گئے تک واپس نہ آیا تو گھر والوں نے تلاش شروع کی تو کہی پتا نہ چل سکا اہلخانہ کے مطابق یوسف کو نامعلوم افراد نے اغواءکرلیا ہے ۔