ججز کیلئے مائی لارڈ کا لفظ ، ہائی کورٹ نے وکلا تنظیموں کو فریق بنانے کی اجازت دیدی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اعلی عدلیہ کے ججز کیلئے مائی لارڈ کا لفظ استعمال کرنے کے خلاف دائر درخواست میں وکلا تنظیموں پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کو فریق بنانے کی اجازت دے دی ۔ دو رکنی بینچ نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں اعلی عدلیہ کے ججز کیلئے مائی لارڈ کا لفظ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔
اجازت