2 سیاسی حریفوں کی ملاقات ، فضل الرحمن نے شاہ محمود کو گلے لگا لیا، شکوﺅں پر مسکراتے رہے
اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمنٹ کے اند ر سیاسی حریف باہر بہترین حلیف بن گئے‘ مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس سے باہر آئے تو گیٹ پر شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پرحلیف جماعتوں کے رہنماﺅں سے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا تو مولانا فضل الرحمان نے شاہ محمود قریشی کو گلے لگا لیا تاہم میڈیا کے متوجہ ہونے پر دونوں الگ الگ ہوگئے شاہ محمود قریشی نے مولانا فضل الرحمان سے شکوہ کیا آپ نے فاٹا اصلاحات کے بل میں رکاوٹ ڈال دی ہے جس پر مولانا فضل الرحمان جواب دینے کی بجائے مسکراتے رہے۔
گلے لگا لیا