• news

مشال قتل کیس، ہنگامے میں ملوث 2 ملزموں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

پشاور (آن لائن) خیبرپی کے پولیس کی سفارشات کی روشنی میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث دو ملزموں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے خیبرپی کے پولیس نے اڑتالیس سے زائد ملزموں کو گرفتار کیا ہے جبکہ دو بیرون ملک فرار ہونے کے پیش نظر خیبر پی کے پولیس نے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش وزارت داخلہ کو کی تھی۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت ملک بھرکے تمام ائیر پورٹس پر متعلقہ حکام کوآگاہ کردیا گیا ہے ۔
مشال قتل

ای پیپر-دی نیشن