• news

آبروریزی کا ملزم مقابلہ میں ہلاک، اوباشوں کا 4 عورتوں، لڑکے سے زیادتی

لاہور (نامہ نگاروں سے) مختلف علاقوں میں 3 خواتین اور لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر225ر ب میں پروین کی بیٹی ماریہ بی بی بازار سودا سلف لینے جا رہی تھی کہ راستہ میں ملزموں سنی وغیرہ 2افراد نے اسے خالی مکان میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ڈجکوٹ کے علاقہ چک نمبر265ر ب عبدالرشید کے 11سالہ بیٹے عبدالرحمان کو ملزم رضوان عرف جانی کو خالی بیٹھک میں لیجا کر زیادتی کر ڈالی۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق چک کوڑبانہ کی مسماة (ص ن) نے الزام لگایا کہ وہ گھر میں اکیلی تھی کہ محمد سجاد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم کا ساتھی الطاف وہاں پہرہ دیتا رہا چیخ و پکار پر ملزم فرار ہو گئے۔ پاکپتن سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاﺅں 96/D کی مصباح شہزادی بی بی کا شوہر سودا لینے گیا عدم موجودگی میں رفیق وغیرہ چار افراد گھر میں گھس گئے جن میں ملزم رفیق نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بھلوال سے نامہ نگار کے مطابق پرانا بھلوال کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں سات سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے مقدمہ کا مرکزی ملزم مارا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پرانا بھلوال کے قریب چک دس قدرت آباد میں مرکزی ملزم ذیشان اپنے ساتھیوں کے ساتھ موجود ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ اس موقع پر فائرنگ کے تبادلہ میں ملزم ذیشان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گوجرانوالہ روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب واقع ایک پرائیویٹ گائنی ہسپتال میں صفائی کا کام کرنے والی بیوہ خاتون (الف) کو ایک شخص نے ایک لڑکی کی ملی بھگت سے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔


زیادتی

ای پیپر-دی نیشن