• news

شام : داعش کا 2 دیہات پر قبضہ‘ بچوں‘ خواتین سمیت 52 قتل‘ دہشت گردوں نے بیشتر شہریوں کے سر قلم کر دیئے

دمشق (نیٹ نیوز+نوائے وقت رپورٹ+اے ایف پی+صباح نیوز) بیروت داعش نے شام کے وسطی صوبے حما میں سرکاری فورسز کے قبضے میں موجود دو دیہاتوں پر قبضہ کر لیا اور خواتین، 5 بچوں سمیت 52 افراد کو قتل کر دیا ہے۔ انسانی حقوق کے حوالے سے مانیٹرنگ کرنے والے برطانوی ادارے کا کہنا تھا کہ داعش نے عقریب اور المابوجیے نامی دیہاتوں میں 15 شہریوں اور حکومتی فورسز کے 27 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ 10نعشیں بھی برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ گروپ نے بتایا کہ حما صوبے میں حملے کے دوران داعش کے 15 جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی صنا نے رپورٹ میں بتایا بیشتر شہریوں کے سر قلم کئے گئے۔ مانیٹرنگ گروپ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ حملے میں کم سے کم 3 شہریوں کو قتل کیا گیا ہے جن میں ایک شخص اور اس کے دو بچے شامل ہیں۔ داعش نے دونوں دیہاتوں پر قبضہ حاصل کر لیا اور سرکاری فورسز کی جانب سے انہیں دوبارہ حاصل کرنے کیلئے کئے جانے والے حملوں کے باوجود داعش کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔
شام

ای پیپر-دی نیشن