• news

;بجٹ کو جتنی جلد ممکن ہو حتمی شکل دی جائے: اسحاق ڈار کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2017-18ءکی تیاری کے سلسلہ میں ایف بی آر کے افسروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں مشیر ریونیو ہارون اختر خان اور وزارت خزانہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی اور وزارت کے افسروں نے بھی کچھ دیر کے لئے اجلاس میں شرکت کی اور آئی ٹی کے متعلق ٹیکس تجاویز کے بارے میں نقطہ نظر پیش کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ہدایت کی بجٹ کو جتنی جلد ممکن ہو حتمی شکل دی جائے اور اس سلسلہ میں ٹائم لائن کی پاسداری کی جائے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بجٹ کی تیاری آخری مرحلہ میں ہے اور بجٹ بروقت تیار کر لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ 5.28 فی صد گروتھ ریٹ حاصل کیاگیا ہے جو دس سال میں سب سے زیادہ شرح ترقی ہے۔
آئندہ سال کا ہدف چھ فی صد ہے۔
اسحاق ڈار۔ ہدایت

ای پیپر-دی نیشن