• news

بھابھی سے ناجائز تعلقات‘ بڑے نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا

فیروزوالا (نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر دو سگے بھائیوں نے گولی مار کر اپنے سگے چھوٹے بھائی کو ہلاک کر دیا۔ ملزمان فرار ہوگئے۔ محمد اصغر نے لاہور روڈ کی آبادی مسن کالر میں رہائش رکھی تھی اور نجی فیکٹری میں ملازم تھا جس نے دوسری شادی کر رکھی تھی۔ اصغر نے اپنے بڑے بھائی اکرم کی بیوی سے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے جس کا اسے پتہ چل گیا۔ اس سلسلے میں ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ اکرم نے مشتعل ہوکر بھائی کی مدد سے پسٹل سے فائرنگ کرکے محمد اصغر کو موقع پر ہلاک کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن