• news

کار نہر میں گرنے سے خاتون، گاڑیوں کی زد میں آ کر 2 نوجوان جاں بحق

لاہور + فیروزوالہ (نامہ نگاران ) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔ تےز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوکر بی آ ر بی نہر مےں جا گری۔ 50سالہ فرزانہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔سلامت پورہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اورموٹر سائےکل رکشے میں تصادم سے حاجی محمد رفیق ہلاک جبکہ دوافراد اسلم اور کاشف زخمی ہو گئے۔ ویگن موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی سات افراد زخمی ہوگئے ۔ لاہور روڈ پر گلفام احمد ہلاک اسکا بھتیجا ارشاد بھی زخمی ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن