• news

لاہور:علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں آتشزدگی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو حکام

لاہور(نامہ نگار )علامہ اقبال میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل میں آگ لگنے سے ضروری سامان جل گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روزآگ ہاسٹل کے ایک کمرے میں ائیرکنڈیشنر کی وائرنگ شارٹ ہونے کے باعث لگی۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے بروقت آگ پر قابو پا لیا۔واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کمرے میں موجود ضروری سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن