• news

آل پاکستان نیشنل سکواش چیمپئن شپ : مین راؤنڈ شروع، مائرہ، انعم، آمنہ، زویا، روشنا کامیاب

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان نیشنل سکواش چیمپئن شپ کا مین رائونڈ شروع ہوگیا جس میں گزشتہ روز ویمن سینئر، انڈر 15 گرلز، انڈر 17 بوائز اور انڈر 19 بوائز کے مقابلے کھیلے گئے ۔ ویمن سینئرز میں پنجاب کی مائرہ شہزاد نے پنجاب ہی کی بشریٰ خالد کو، سندھ کی انعم عزیز نے پنجاب کی عنیزہ ناصر کو، زیڈ ٹی بی ایل کی آمنہ لطیف نے پنجاب کی شفق چودھری کو ، زیڈ ٹی بی ایل کی زویا خالد نے پنجاب کی کائنات لیاقت کو، زیڈ ٹی بی ایل کی روشنا محبوب نے پنجاب کی عرومہ کامران کو جبکہ پنجاب کی اقرا ء نے نادیہ شبیر کو ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔انڈر 15 گرلز مقابلو ں میں پنجاب کے طیبہ عباس نے آمنہ انصاری کو،کے پی کی ایمان جابر نے پنجاب کی فجر حامد کو، کے پی کی مائرہ نے پنجاب کی مسکان شہباز کو ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 17 بوائز میں پی اے ایف کے عزیر شوکت نے پنجاب کے حامد خان کو، ایس این جی پی ایل کے حمزہ شریف نے پی اے ایف کے حمزہ شریف کو، سندھ کے نوید رحمان نے پنجاب کے معاذ خان کو، پنجاب کے شہزاد علی خان نے اپنے ہی شہر کے زوہر شاہد کو، پی اے ایف کے ثاقب اقبال نے پنجاب کے محمد عیسیٰ کوہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر19 مقابلوں میں کے پی کے ناصر خان نے پنجاب کے عثمار حسن کو ، پنجاب کے محمد احسن نے کے پی کے ذیشان ملک کو، سندھ کے قمر السلام نے کے پی کے محمد جنید کو ، پنجاب کے عزیر رشید نے کے پی کے غازی شاہ کو، پنجاب کے عبدالقادر نے محمد زہد کو ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن