اسلامک گیمز : پاکستان نے جیولن تھرو میں برونز میڈل جیت لیا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) چوتھے اسلامک گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں جیولن تھرو میں پاکستان کے ارشد ندیم نے برونز میڈل جیت لیا، دوچاندی اور چار کانسی کیساتھ میڈلز کی تعداد 6 ہو گئی ۔ والی بال میں پاکستان نے ترکمانستان کوایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دیدی، باسکٹ بال مینز 3x3 ایونٹ میں ورلڈ چیمپئن ترکی نے پاکستان کو19-13 جبکہ سعودی عرب نے پاکستان کیخلاف 21-16 سے فتح حاصل کی ، ترکمانستان نے 21-13 کے مارجن سے گرین شرٹس کو شکست دی چوتھے میچ میں میزبان آذربائیجان نے پاکستان کیخلاف 22-13 سے جیت اپنے نام کی باسکٹ بال کے ویمنز مقابلوں میں انڈونیشیاء نے پاکستان کو 21-16 اور فلسطین نے 11-04 سے ہرا دیا اس کے علاوہ ترکی نے 21-2 جبکہ سیریا نے پاکستان ویمنز باسکٹ بال ٹیم کو 21-5 سے شکست دی ، پاکستان کے محمد بلال،مدثر حسین اور محمد اسد بٹ فائٹس میں شکست کھا گئے ۔ٹینس ویمنز میں پاکستانی سارہ محبوب جبکہ ڈبل میں مہک کھوکھر اور سارہ منصور کو شکست ہوگئی۔ ملائیشیاء کی ٹیم نے6-4 اور6-0 سے شکست دیدی۔