عدالت نے اسلام آباد میں ریسلنگ کے عالمی مقابلوں کی اجازت دیدی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں ریسلنگ کے عالمی مقابلوں کی اجازت دے دی۔ نجی کمپنی نے عالمی مقابلوں کا انعقاد روکنے کیلئے رواں ہفتے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے حکم امتناع جاری کیا تھا۔ مقابلے کل ہونگے۔ انٹر نیشنل ریسلرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جو عزت ملی وہ اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں انٹرنیشنل ریسلرز رنگ میں مکوں، لاتوں اور داو پیچ کے جوہر دکھائے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انٹرنیشنل ریسلرز نے کہا کہ لاہور دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک ہے، پاکستان اور یہاں کے لوگ بہت پسند آئے ہیں جبکہ خواتین ریسلرز تو پاکستانی لباس کی دیوانی نکلیں کہتی ہیں کہ پاکستان لباس اپنے ملک جاکر زیب تن کریں گی۔ ڈائریکٹر ریسلنگ عمران شاہ نے حکومت سے اپیل کی کہ کرکٹ کی طرح انٹرنیشنل ریسلنگ کو بھی سپورٹ کیا جائے۔