ناروے کی پارلیمنٹ میں 23 مئی کو مسئلہ کشمیرپر بحث ہو گی
اوسلو (این این آئی) ناروے کی پارلیمنٹ میں رواں مہینے کی 23 تاریخ کو تنازعہ کشمیرپر بحث کا انعقاد کیا جائے گا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قبل ازیں 2010 ءاور 2012 ءمیں ناروے کی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے دوران مقبوضہ علاقے میں دریافت ہونے والی گمنام اجتماعی قبروں کی دریافت کا معاملہ بھی اٹھایا گیا تھا۔ کشمیر سیکنڈ نیویں کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی شاہنواز خان نے اوسلو میں جاری ایک بیان میں ناروے کی حکومت کی کشمیر کے بارے میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر یورپی حکومتیں اور دارے بھی تنازعہ کشمیر پر بحث و مباحثوں کے انعقاد میں دلچسپی لیں گے۔
ناروے /کشمیر