آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا
راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔ اجلاس میں بھارتی جاسوس گلبھوشن کے عالمی عدالت کے فیصلے اور سرحدوں کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کور کمانڈر اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔ آرمی چیف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر میں جاری آپرتیشن روالفساد میں پیشرفت کا غور و خوص کیا جائے گا۔ ملک کی سرحدی صورت حال کی صورت حال پر بھی مشاورت ہو گی۔