پی آئی اے کا کیبن کریو کے 7 وزنی ارکان کو گراﺅنڈ کرنے کا فیصلہ‘ 36 کو وارننگ لیٹر جاری
لاہور (خبر نگار) پی آئی اے انتظامیہ نے بھاری بھرکم ایئرہوسٹسوں اور فلائٹ سٹیورڈز کو گراﺅنڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میں سات نام جاری کر دیئے گئے جن میں فلائٹ سٹیورڈز ناصر بٹ‘ عدیل اکرم‘ چودھری سمیع اللہ اور طاہر وحید شامل ہیں جبکہ خواتین ایئرہوسٹوں میں سائرہ ریاض‘ صوبیہ اختر‘ صائمہ عامر شامل ہیں۔ پی آئی اے نے 36 مزید بھاری بھرکم ایئر ہوسٹسوں اور فلائٹ سٹیورڈز کو وزن کم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ورنہ انہیں بھی آرام کی ہدایات جاری کر دی جائیں گی۔
کیبن کریو