پرواز کی منسوخی کے بارے میں بروقت مطلع نہ کرنے پر پی آئی اے نے مسافروں کو جرمانہ کی رقم ادا کردی
لاہور (خبر نگار) پی آئی اے کے افسران کی جانب سے پرواز کی بروقت منسوخی کے بارے مطلع نہ کرنے کے باعث برمنگھم جانے اور آنے والے پرواز کے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو جرمانے کی صورت میں 5 کروڑ سے زائد کی رقم ادا کر دی گئی۔ 9 اپریل کو پی آئی اے کی برمنگھم آنے اور جانے والی 791 اور 792 کو چار دن قبل منسوخ کرنے پر برطانیہ کی حکومت نے 600 مسافروں کو 900 پونڈ فی کس جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ برمنگھم میں ایئرلائن قوانین کے مطابق کسی بھی پرواز کی منسوخی بارے 14 دن قبل مسافروں کو آگاہ کرنا لازمی ہوتا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو 600 پاﺅنڈ ٹکٹ واپسی کے ساتھ 300 پاﺅنڈ وکیل کی فیس بھی ادا کر دی ہے۔
جرمانہ