• news

ایفی ڈرین کیس: عدالت کا 2 ملزموں کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار

اسلام آباد(وقائع نگار) انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں دو ملزمان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے، جبکہ مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ انہیں صبح جلدی اٹھنے میں دشواری ہوتی ہے اس لئے حاضری سے استثنا دیا جائے جسے عدالت نے موخرکردےا۔ جمعہ کو اسلام آباد کی انسداد منشیات عدالت کی جج ارم نیازی نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی تو پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین اور سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسی گیلانی سمیت 9 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دو ملزمان غیر حاضر تھے۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیس میں تاخیر کے باعث روزانہ کی بنیاد پر بھی سماعت کی جا سکتی ہے۔
ایفی ڈرین کیس

ای پیپر-دی نیشن