وزیراعلیٰ سندھ کی خواجہ آصف سے ملاقات‘ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج
اسلام آباد(آن لائن+نوائے وقت رپورٹ)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کیا گیا جبکہ خواجہ آصف نے جائز تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا، دونوں رہنما¶ں کے درمیان جمعہ کو یہاں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بار بار یادہانیوں اور دعو¶ں کے باوجود سندھ میں غیر اعلانیہ اور طویل لوشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے حتیٰ کہ واجبات ادا کیے جانے والے علاقوں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جو انتہائی قابل افسوس و مذمت ہے، انہوں نے وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر فوری نوٹس لے کر یہ مسئلہ حل کریں تاکہ سندھ کے عوام بھی بنیادی حق بلا کسی امتیاز کے اپنی مرضی اور ضرویات کے مطابق استعمال کر سکیں، وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی البتہ بجلی چوری اور واجبات ادا نہ کرنے والے علاقوں میں لوشیڈنگ ہو رہی ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ سندھ کے عوام کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں کی جائیگی۔
وزیراعلیٰ سندھ/ احتجاج