• news

کوئٹہ: عمربلوچ کی قیادت میں تین کمانڈروں سمیت 26فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)کالعدم تنظیم کے فراری کمانڈر عمربلوچ کی قیادت میں تین کمانڈروں سمیت 26فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے ۔ اس سلسلے میں ایف سی قلات سکاﺅٹس خضدار میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر میر نعمت اللہ خان زہری تھے جبکہ کمانڈنٹ قلات سکاﺅٹس کرنل رضوان افضل ملک سمیت سول و عسکری افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میر نعمت اللہ خان زہری نے کہاکہ پاکستان مضبوط ہاتھوں میںہے آج آرمی و ایف سی سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کی طرح ہم بغیر وردی کے پاکستان کے محافظ اور اس پر اپنی جان نچھاور کرنے والے ہیں۔ پڑوسی ملک بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور اسے ترقی سے روکنے کا خواب چھوڑ دے ۔یہ وطن عزیز ناقابل تسخیر اور قیامت تک قائم و دائم رہنے والا ملک ہے۔ پاکستان پوری دنیا میں ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے۔سی پیک کا جو منصوبہ تخلیق کیا گیا ہے وہ یہاں معاشی ترقی انقلابی قدم ثابت ہوگا۔
فراری/ ہتھیار ڈالدئیے

ای پیپر-دی نیشن