• news

اعزازچودھری سے امریکی سینیٹر، وفود کی ملاقاتیں، پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری سے امریکی سینیٹرانگوس سٹینلے کنگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علاقائی استحکام پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اعزاز چودھری نے اقتصادی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کی شاندارکامیابیوں کو اجاگرکیا۔دوسری جانب امریکی کمپنیوں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔اس دلچسپی کااظہارفلپ مورس انٹرنیشنل اینڈپیپسی کواِن کارپوریشن اورگلیکسوسمتھ فارماسوٹیکل کمپنی کے وفود نے اعزاز چودھری کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔سفیر نے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے بارے میں بتایا۔
اعزازچودھری/ملاقات

ای پیپر-دی نیشن