میرے مواخذے کی باتیں مضحکہ خیز‘ ایف بی آئی کی تفتیش امریکہ کو نقصان پہنچا رہی ہے : ٹرمپ
واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے انتخاب میں روس کے اثرانداز ہونے سے متعلق تفتیش کے لیے خصوصی قونصل کی تقرری کے فیصلے سے امریکہ کو نقصان پہنچانا ہے۔واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے انھوں نے ایک بار پھر اپنا دفاع کیا اور انتخابی مہم کے دوران روس کے ساتھ کسی بھی طرح کی ملی بھگت سے انکار کیا۔ان کا کہنا تھا یہ پورا معاملہ محض مجھے نشانہ بنانے کے لیے ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ ٹرمپ نے کہا کہ میرا مواخذہ کرنے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں۔ امریکی صدر نے میڈیا سے شکوہ کرتے ہوئے کہا جو برتاو¿ میرے ساتھ کیا جا رہا ہے امریکی تاریخ میں کسی سیاست دان کے ساتھ نہیں کیا گیا۔ روس سے روابط سے متعلق تفتیش کے لیے خصوصی قونصل کی تقرری کے فیصلے سے وائٹ ہاو¿س کے بھی بہت سے افسران بھی حیرت زدہ تھے کیونکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اس پر فیصلہ کرنے کے بعد صرف ٹرمپ کو ہی آگاہ کیا تھا۔ دریں اثناء وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے کولمبین ہم منصب جو آن مینیول سنٹوس سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کولمبین صدر کا کہنا تھا کہ کولمبیا کے کسان زیادہ پیسوں کی لالچ میں منشیات کاشت کر رہے ہیں جس سے معاشرہ خراب ہوتا جا رہا ہے۔