مہمند ایجنسی میں 6 خودکش حملہ آوروں کی اطلاع، کرفیو نافذ
مہمند ایجنسی (این این آئی) وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے فاٹا کی مہمند ایجنسی میں 6 خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع پر کرفیو نافذ کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کرفیو کے نفاذ کے بعد ایجنسی میں تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور بازار بند اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہے۔ پولیٹیکل ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر کرفیو لگایا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایجنسی اس وقت شدید خطرات سے دوچار ہے۔ انہیں کسی بھی مشکوک حرکت پر گولی مارنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
مہمند ایجنسی