کل بھوشن کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے: یوسف رضا گیلانی
بوریوالا ( نوائے وقت رپورٹ/ نامہ نگار) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کی بالادستی کو مقدم سمجھا ہے اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کیا ہے، عدلیہ کی بحالی اور اسکی بالادستی کیلئے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں لیکن مجھے بطور وزیر اعظم ناکردہ گناہ کی سزا دی گئی جسے ہم نے قبول کرلیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی نومنتخب فنانس سیکرٹری شگفتہ چوہدری کی قیادت میں اپنی رہائش گاہ پر آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سنیئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، محمد صدیق بھلر، طاہر سلیم چوہدری، بابا یعقوب لنگاہ، سید بدر منیر شاہ اور نفیس انصاری بھی موجود تھے۔ دریں اثناءانہوں نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے میں نے 2008ءمیں بطور وزیراعظم کہا کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت نہ کرے۔ پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا ہے ہم ریمنڈڈیوس کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے گئے تھے۔ کلبھوشن کس کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں آیا
یوسف گیلانی