عالمی عدالت نے ناانصافی کی، کل بھوشن دہشت گرد اور جاسوس ہے: افتخار چودھری
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کل بھوشن یادیو دہشت گرد اور جاسوس ہے، عالمی عدالت انصاف کو کل بھوشن کا مقدمہ سننے کا اختیار حاصل نہیں،عالمی عدالت نے پاکستان کے ساتھ ناانصافی کی، عالمی عدالت انصاف نے اپنے قوانین کے بر خلاف بینچ کی تشکیل کے وقت فریقین سے منظوری نہ لی ،بھارتی شہریت کے حامل جسٹس بھنڈاری کو بینچ میں شامل کیا گیا ، ضروری تھا کہ پاکستان کی طرف سے نامزد کردہ ایڈہاک جج بھی اس بینچ کا حصہ ہوتے،وفاقی حکومت نے مقدمہ کو درست طور پر پیش نہ کر کے ساری قوم کو مایوس کیا، حکومت کی طرف سے عالمی عدالت انصاف کو اپنا نامزد کردہ ایڈہاک جج بینچ میں شامل کرانا چاہیے اور اس بات کی وضاحت طلب کرنی چاہیے کہ چونکہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار سماعت کو تسلیم نہیں کیا، اس کے باوجود عالمی عدالت انصاف نے کس طرح یہ فیصلہ جاری کر دیا کہ ایک دہشت گرد کو پھانسی نہ دی جائے۔
افتخار چودھری