• news

کلبھوشن کی سزا روکنے کیخلاف ایمنسٹی انٹر نیشنل نے عالمی عدالت میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا: آن لائن کا دعویٰ

لندن (آن لائن) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی عدالت ِ انصاف میں بھارتی خفیہ جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا روکنے پر فریق بننے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے عالمی عدالت ِ انصاف نے اِس سے قبل بھارت میں اجمل قصاب جس کو بھارتی عدالت نے خود اقرار کیا کہ بے گناہ ہے پھانسی دی گئی جبکہ حریت رہنما افضل گورو سمیت امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کو عالمی عدالت ِ انصاف نے انصاف کیوں نہیں دیا؟ جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر جو سب سے بڑا ایشو ہے عالمی عدالت ِ انصاف نے بجائے اس کا کیس لڑنے کے حاضر سروس کرنل کلبھوشن یادیو جِس نے میڈیا کے سامنے خود اپنے گناہ قبول کئے کہ وہ پاکستان کی مظلوم عوام کے قتل میں ملوث ہے ایسی صورت میں جہاں عالمی عدالت ِ انصاف کا کلبھوشن یادیو کی پھانسی کو چالیس دِن تک روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اِس بارے فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آئندہ چند روز میں عالمی عدالت ِ انصاف سے باقاعدہ رجوع کرنے کے بعد اپنا وکیل پیش کریں گے جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی عدالت ِ انصاف سے رجوع کرنے کےلئے باقاعدہ مکتوب ارسال کر دیا جس کے مطابق رولز اور لاءکے مطابق کلبھوشن یادیو کو فوجی عدالت نے سزائے موت دی ہے جبکہ اُس کا فیصلہ بھی پاکستانی قانون کے مطابق ہونا چاہئے۔ عالمی عدالت ِ انصاف کی فوجی کارروائی میں مداخلت غیر آئینی ہے جِسکی شدید مذمت بھی کرتے ہیں۔

ایمنسٹی

ای پیپر-دی نیشن