• news

پاکستان نے اقتصادی اصلاحات کے ذریعے معاشی استحکام حاصل کر لیا: اسحاق ڈار

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں بنیادی معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے اب حکومت بلند ، پائیدار ومجموعی شرح نمو پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، رواں مالی سال کے دوران 5.28 فیصد کی شرح نمو حاصل کی گئی ہے جوگزشتہ 10 سالوں کی بلند ترین سطح ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بات جمعہ کو عالمی بینک کی نائب صدر برائے جنوبی ایشیاءانیتے ڈکسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھو ایلانگوان اور دیگر سینئر حکام جبکہ وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پانی و بجلی و دیگر سینئر حکام بھی پر موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان میں عالمی بینک کی سرمایہ کاری اور مختلف منصوبوں پر جاری پیشرفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے کی گئی اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کیا ہے، انہوںنے کہا کہ حکومت اب بلند، پائیدار و مجموعی شرح نمو پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے رواں مالی سال کے دوران 5.28 فیصد کی شرح نمو حاصل کی ہے جو گزشتہ 10 سالوں کی بلند ترین سطح ہے۔
اسحاق ڈار

ای پیپر-دی نیشن