اسلام آباد‘ کراچی‘ کوئٹہ: نائیجیرین باشندے سمیت 5منشیات فروش گرفتار کروڑوں کی چرس‘ ہیروئن برآمد
کراچی+ کوئٹہ+ اسلام آباد (ایجنسیاں+ بیورورپورٹ) اے ایس ایف حکام کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد میں بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نائیجیرین باشندے اوگیجیو اولیور کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کر لی، ملزم نے ہیروئن شیمپو کی بوتلوں میں چھپا رکھی تھی۔ گوادر کے قریب پیشگان کے علاقے میں ایک مشکوک خالی مکان کی تلاشی لی گئی، مکمل تلاشی کے بعد اس مکان کے خفیہ کمروں میں چھپائی گئی 276 کلو گرام چرس اور 08 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔مزید برآں ایک اور کارروائی کرتے ہوئے گھارو (ٹھٹھہ) کے قریب ایک مشکوک کرولا کار کی تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے 45 کلو گرام چرس برآمد کر کے کار کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پکڑی جانے والی چرس، ہیروئن اور گاڑی کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریباً 50 کروڑ روپے ہے۔پولیس نے کراچی کے علاقوں گڈاپ اور سائٹ پر ہائی وے پر کارروائی میں خاتون سمیت تین منشیات فروش گرفتار کرلئے ایس ایس پی راﺅ انوار کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹے کے ساتھ منشیات کا اڈا چلا تی تھی کارروائی میں 5کلو ہیروئن ڈیڑھ کلو چرس اور کرسٹل برآمد کرلی تین لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد کرلی گئی۔
منشیات برآمد