• news

سالانہ فی کس آمدنی ایک ہزار 629 ڈالر تک پہنچ گئی

اسلام آباد (آن لائن) ملک کی سالانہ فی کس آمدنی 1,629 ڈالر تک پہنچ گئی ہے مگر ساتھ ہی حکومت رواں مالی سال کے اختتام تک سرمایہ کاری اور بچت کے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا شکار ہوئی ہے۔ ان دونوں اہداف کے حصول میں ناکامی کے باعث حکومت اپنی صروریات اور منصوبہ جات پر عملدرآمد کیلئے بیرونی اور اندرونی ذرائع پر انحصار کرنے پر مجبور ہوچکی ہے۔ نجی سرمایہ کاری کی صورتحال اس سے بھی ابتر ہوچکی ہے۔ جو کہ 54 ارب ڈالر کے سی پیک منصوبے کے باوجود تنزلی کا شکار ہے۔ ملکی معیشت میں سرمایہ کاری سے متعلقہ اہداف پورے نہ کرنا حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ جو کہ آئی ایم ایف سے حاصل کی گئی 6.2 ارب ڈالر کے باوجود پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ یہی وجہ ہے کہ سالانہ فی کس آمدنی میں اضافے کے باوجود پاکستان وک کم آمدن رکھنے والے ممالک میں شامل کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان کو درمیانے درجے کے امدن رکھنے والا ملک کہلوانے کیلئے سلانہ فی کس آمدنی کو چار ہزار ڈالر تک لانا ہوگا پاکستانی روپے کی قدر کے حساب سے فی کس آمدنی 6.90 فیصد اضافے کے ساتھ 17.556 روپے پہنچ چکی ہے۔
فی کس آمدنی

ای پیپر-دی نیشن