پشاور کراچی لائن کیلئے ایک ہزار ارب روپے سرمایہ کاری خوش آئند ہے: سعد رفیق
لاہور( سٹاف رپورٹر) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی سے پشاور تک مین لائن پر سی پیک کے تحت ایک ہزار ارب روپوں کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے پاکستان ریلویز ملک بھر میں چھوٹے اور بڑے شہروں کے درمیان برانچ لائنوں پر چلنے والی اپنی ٹرینوں کو نظرانداز نہیں کر سکتا، اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان ریلویز نے برانچ لائنوں پر اپنے مسافروں کو سہولت دینے کے لئے کرایوں میں حال ہی میں دس فیصد رعایت دی ہے۔ وزیر ریلویزنے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ وقار احمد شاہد اور چیف انجینئر اوپن لائن بشارت وحید کو ذمہ داریاں دیں کہ وہ مختلف ٹرینوں کے سفر کے وقت کو کم کرنے اور ٹریک کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس سفارشات پندرہ روز کے اندر دیں۔