• news

قائم مقام آڈیٹر جنرل نے متعددافسروںکے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

اسلام آباد (این این آئی) قائم مقام آڈیٹر جنرل آف پاکستان عمران اقبال نے مختلف افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اے جی پی آفس سے جمعہ کو جاری تفصیلات کے مطابق قائمقام آڈیٹر جنرل عمران اقبال نے کنٹرولر جنرل اکاو¿نٹس سے مشاورت کے ساتھ پی اے اور اے ایس افسران کے تقرر و تبادلے کی ہدایات جاری کیں۔جنرل منیجر (کوآرڈینیشن)، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی عظمی اکرام کو تبدیل کرکے ممبر (ٹیکس دہندگان آڈٹ) پنجاب ریونیو اتھارٹی لاہور پر تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی کنٹرولر ملٹری اکاو¿نٹس (ایف ڈبلیو او) ذوالکفل کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آڈٹ ورکس اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آڈٹ، وفاقی حکومت اسلام آباد عمران علی نور کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آڈٹ، ڈیفنس سروسز راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن