• news

چیمپئنز ٹرافی : قومی کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ میں تربیتی کیمپ جاری

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ میں تیاریاں جاری ہیں ۔ قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ کھلاڑیوں نے دوڑ کے ساتھ ساتھ مختلف ورزشیں کیں ۔ نیٹ پریکٹس کے دوران بلے بازی ‘بائولنگ اور فیلڈنگ کا بھی مظاہرہ کیا ۔ فاسٹ بائولر محمد عباس جن کو خصوصی طورپر نیٹ پریکٹس کرانے کیلئے تربیتی کیمپ میں مدعو کیا گیا تھا نے بھی پریکٹس کرائی ۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو کیمپ کے دوران لیکچر دیا اور کھیل کے حوالے سے ٹپس دیں ۔ کھلاڑی ان ڈو رپریکٹس کے دوران تھرو بال سے بھی لطف اندوز ہوئے اور فٹ بال بھی کھیلا ۔

ای پیپر-دی نیشن