• news

داتا دربار حاضری‘ نیو ٹرل آدمی‘ سب کو باکسنگ سکھائوں گا: عامر خان

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے داتا دربار حاضری دی اور زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بختاور بھٹو کی ٹریننگ سے متعلق سوال پر عامر کا کہنا تھا کہ وہ ان کی اہلیہ فریال کی دوست ہیں اور باکسنگ کی شوقین ہیں، اس لئے ان کو باکسنگ کی تربیت دی، انہوں نے پاکستان کو محفوظ ملک بھی قرار دیا ہے۔باکسر عامر خان نے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی۔ سٹار باکسر نے نیاز تقسیم کی اور کہا کہ دربار پر حاضری دے کر انہیں سکون ملتا ہے۔ سکیورٹی سے متعلق عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، گزشتہ روز ریسلنگ کے ایونٹ کا انعقاد ہوا، جلد باکسنگ مقابلے بھی ہوں گے۔ بختاور بھٹو کی ٹریننگ سے متعلق سوال پر عامر کا کہنا تھا کہ وہ اہلیہ فریال کی دوست ہیں اور باکسنگ کی شوقین ہیں، اس لئے ان کو باکسنگ کی تربیت دی۔ عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنے فلاحی منصوبوں کو پھیلانا چاہتے ہیں، جلد صاف پانی کا منصوبہ شروع کریں گے۔ سوال پرکہ بختاور کو باکسنگ سکھائی ،کیا مریم کو بھی سکھائیں گے؟ باکسر نے کہا کہ نیوٹرل آدمی ہوں اس لئے سب و باکسنگ سکھاوں گا۔ بختاور بھٹو کو باکسنگ کا شوق ہے اور وہ باکسنگ سیکھنا چاہتی ہے جبکہ ان کی خواہش اور شوق پر باکسنگ کے گر سکھائے۔

ای پیپر-دی نیشن