• news

حسینہ واجد کی ایک اور انتقامی کارروائی‘ خالدہ ضیاءکے دفتر پر چھاپہ‘ توڑ پھوڑ‘....

ڈھاکہ(اے ایف پی) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پولیس نے اپوزیشن رہنما اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاءکے دفتر پر چھاپہ مارا جس کے خلاف پارٹی کے سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیدیا۔ اہلکار تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے،2گھنٹے محاصرہ کرکے تلاشی لی گئی۔ عمارت سے کیمرے اُتار دئیے۔ مقصد ملک کیخلاف دستاویزات تلاش کرنا تھا، لیکن کچھ نہ ملا اور اپنا منہ لئے پولیس کو مایوس لوٹنا پڑا۔ بی این پی کے ترجمان رضوی نے کہا یہ بھی حسینہ واجد کی سیاسی چال ہے۔ حکومت عام انتخابات میں اسکا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔بھیانک مقاصد یہ ہیں اپوزیشن رہنما کے خلاف سازش کرکے اس کا الیکشن سے قبل امیج خراب کیا جائے۔ ہم اوچھے ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ لڑائی جاری رہے گی۔ یاد رہے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیراعظم پر قتل، اقدام قتل اور کرپشن کے الزام لگا کر درجن سے زائد مقدمات بنائے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن