• news

;گوادر ملک کے 15 مہنگے ترین شہروں میں سرفہرست‘ لاہور بھی لسٹ میں شامل

لاہور(کامرس رپورٹر)گوادر ملک کا مہنگا ترین شہر بن گیا ہے اور لاہور بھی سستے شہروں کی لسٹ سے نکل کر ملک کے 15 مہنگے ترین شہروں میں شامل ہو گیا۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گوادر میں کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی بنیادی اشیا کی قیمتوں اپریل کے دوران اوسطا 8.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح 4.8 فیصد رہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مہنگے شہروں میں خضدار اور میانوالی 8.3 فیصد شرح سے دوسرے نمبر پر رہے ۔ لاہور میں مہنگائی کی اوسط شرح 6 فیصد رہی۔ واضح رہے کہ مارچ تک لاہور میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد کے قریب تھی اور کراچی اب بھی ملک کے سستے ترین 15 شہروں میں شامل ہے جہاں اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 3.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مردان بدستور ملک کا سستا ترین شہر رہا جہاں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی اوسط شرح 1.3 فیصد رہی۔
مہنگے شہر

ای پیپر-دی نیشن