سستے انصاف کی فراہمی ججز اور وکلا کی ذمہ داری ہے: چیف جسٹس بلوچستان
کوئٹہ( نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی نے کہا کہ سائلین کو سستے انصاف کی فراہمی ججز اور وکلا کی ذمہ د اری ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ ، ماتحت عدالتوں میں 6895سول، 6438 کریمنل اور774فیملی کیسز انسداد دہشت گردی، دیگر خصوصی عدالتوں میں 549وفاقی خصوصی عدالتوں میں قتل کے 682مقدمات زیر التوا ہیں۔
چیف جسٹس بلوچستان