• news

صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، 56 فیصد امریکی ناپسند کرتے ہیں: سروے

واشنگٹن(این این آئی)رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکی عوام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت، جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے روئیٹرز کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ اس وقت صدر ٹرمپ کی ان کی کارکردگی کی بنا پر پسند کرنے والوں کی تعداد 38 فی صد جب کہ ناپسند کرنے والوں کی تعداد 56 فی صد ہے۔ جب کہ 6 فی صدر رائے دہندگان نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔
ٹرمپ/ مقبولیت

ای پیپر-دی نیشن