• news

گوجرانوالہ: یوتھ ونگ کی ریلی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 10 افراد وزیراعلیٰ کے حکم پر گرفتار

گوجرانوالہ ، لاہور (نمائندہ خصوصی + خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے حکم پر ماڈل ٹاﺅن پو لےس نے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنےوالے یوتھ ونگ کے صو با ئی صدر ولید آصف بٹ کے بھائی سمےت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ حمزہ یوتھ ونگ کی جانب سے نوازشریف زندہ بازد ریلی نکالی گئی تھی جس میں لیگی کارکنوں نے سر عام اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی تھی ۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان صو با ئی صدر یوتھ ونگ ولید آصف بٹ کے بھائی فہد، ضیا خالد،وقاص ،اعجاز اور اسداللہ کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا ہے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) اور یوتھ ونگ گوجر انوالہ کا شر پسند اور جعلی ونگز کی بدمعاشی ،اسلحہ کی نمائش کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، یوتھ ونگ اور اسطر ح کی دیگر ونگز خود ساختہ ہیں جن کو اعلی قیادت نے بھی کالعدم قرار دیا ہے ،مرکزی صدر یوتھ ونگ کےپٹن صفدر نے سیالکوٹ جلسہ اور ویڈیو بیان میں واضح موقف دے دیا ہے کہ پنجاب میں وزیر مملکت عابد شیر علی کی سر براہی میں ہی بننے والی یوتھ ونگ ہی پارٹی میں حیثیت رکھتی ہے ،ان خیالات کا اظہا ر گوجر انوالہ یوتھ ونگ کے عہدیداران جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ وقاص شاہد کھوکھر،سینئر نائب صدرحافظ شیراز،ےوتھ ونگ چیئرمین چاند حمید بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیاجو لو گ بھی کسی بھی شر انگیزی اور امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے میں ملوث ہیں اس کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) نہیں ہے ۔
وزیراعلیٰ حکم/ گرفتار

ای پیپر-دی نیشن