• news

لاہور‘ لاکھوں روپے کی وارداتیں‘ گکھڑ منڈی میں تاریخ کی بڑی ڈکیتی‘ 2 کروڑ لوٹ لئے

لاہور / گکھڑ منڈی/فیروزوالہ (سٹاف رپورٹر + نامہ نگاران) لاہور میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے‘ زیورات و قیمتی سامان سے محروم کر دیا جبکہ گکھڑ منڈی میں تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کے دوران 5 ڈاکو تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر اصغر وڑائچ کی کوٹھی سے بیوی بچوں کو یرغمال بنا کر 2 کروڑ روپے سے زائد کے زیورات‘ نقدی‘ جیولری لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوﺅں نے مصری شاہ میں ندیم سے ایک لاکھ 40 ہزار موبائل، کوٹ لکھپت میں یونس کے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 11 لاکھ 60 ہزار و زیورات‘ ستوکتلہ میں نواز کے گھر سے 5 لاکھ 80 ہزار و زیورات‘ نصیر آباد میں شمس کے گھر سے 3 لاکھ 35 ہزار و زیورات‘ گوالمنڈی میں مشرف سے 65 ہزار و موبائل لوٹ لیا۔ مصری شاہ میں عمیر‘ کوٹ لکھپت میں واصف کی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ میں یاسین‘ ساندہ زوہیب‘ جوہر ٹاﺅن متین‘ لوئر مال وسیم‘ ٹاﺅن شپ میں سمیع کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ نامہ نگار کے مطابق ڈاکو تربیت یافتہ گروہ سے معلوم ہوتے تھے۔ انہوں نے فنگر پرنٹ سے بچنے کیلئے دستانے‘ پا¶ں میں جوگر قسم کے شوز پہن رکھے تھے۔ کوٹھی کے صحن میں سی ٹی وی کیمرے سے بچنے کیلئے نقاب پہن رکھے تھے جبکہ کمروں میں نقاب اتار لئے۔ ان کی عمریں 25 سے 40 سال کے درمیان تھی۔ ڈاکو ایک گھنٹہ تلاشی لیتے رہے۔ معروف کاروباری علاقے پر پولیس اور حساس اداروں کے جوانوں کے گشت کے باوجود پوش علاقہ میں واردات سے کاروباری لوگوں‘ عوام میں سراسمیگی پھیل گئی۔فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ موٹر سائیکل سوار ڈاکو¶ں نے اعجاز احمد اور اسکی بیوی سے لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی چھین لی۔ چوروں نے لطیف کے گھر میں داخل ہو کر ہزاروں روپے کا سامان چوری کرلیا جبکہ ایک دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 10 ہزار روپے کی رقم چوری کرلی۔


ڈاکے

ای پیپر-دی نیشن