سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے حکومت سے کلبھوشن کیس کی تفصیلات طلب کرلیں
اسلام آباد (خبر نگارخصو صی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی تمام تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ داخلہ کمیٹی کوعالمی عدالت انصاف میں پیش کردہ کلبھوشن کیس کے حوالے سے ان کیمرہ تفصیلی بریفنگ دی جائے۔ہفتہ کو حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کلبھوشن کا کیس قومی سلامتی کا معاملہ ہے، قوم اس کیس کی تفصیلات جاننا چاہتی ہے، بتایا جائے کہ کیا کلبھوشن کیخلاف کیس کو تمام متعلقہ اداروں کو اعتماد میں لے کر عالمی عدالت انصاف میں پیش کیا گیا؟، بھارت کے آئی سی جے میں جانے سے پہلے حکومت پاکستان کلبھوشن کیس کو اقوام متحدہ میں کیوں نہیں لے کر گئی؟۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی پاکستان میں مداخلت کا اعتراف کر چکا ہے، کیا آئی سی جے میں مودی کے تقریر اور سمجھوتہ ایکسپریس کیس کو بطور ثبوت عالمی عدالت میں پیش کیا گیا؟، حکومت آئی سی جے کو اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کرنے سے روکنے میں کیوں ناکام رہی؟، کیا حکومت نے کلبھوشن یادیو کو بطور دہشتگرد آئی سی جے میں پیش کیا اور ثبوت فراہم کئے گئے؟، حکومت داخلہ کمیٹی کوعالمی عدالے انصاف میں کلبھوشن کیس کے حوالے سے ان کیمرہ تفصیلی بریفنگ دے۔
قائمہ کمیٹی داخلہ