نائب افغان صدر رشید دوستم ترکی چلے گئے، حریف کو ہراساں کرنے پر انکے خلاف انکوائری چل رہی ہے
کابل (اے ایف پی) حریف پر تشدد اور جنسی ہراساں کرنے کے الزام کے بعد افغان نائب صدر عبدالرشید دوست ترکی کے دورے پر چلے گئے۔ ممکن ہے وہ بھی طویل جلاوطنی کاٹنے جا رہے ہوں۔ ازبک کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دوستم پر ماضی میں جنگی جرائم کے الزامات بھی لگے۔ یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب دوستم کے خلاف انکوائری ہو رہی ہے۔ یہ افواہیں گردش میں ہیں کہ قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے عارضی دورہ کیا جائے۔
رشید دوستم