قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہوگا
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پرسوں 23 مئی کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر بریفنگ اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا۔ صوبائی حکام بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے صوبوں کی رائے بھی لی جائیگی۔ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت اور کلبھوشن کیس پر عالمی عدالت کے فیصلے پر بھی غور کیا جائیگا۔
پارلیمانی کمیٹی اجلاس