پاکستان دہشت گردوں کو شکست دیکر اقتصادی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے: اعزاز چودھری
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی قوتوں کو شکست دےکر اقتصادی خوشحالی میں بڑی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ۔وہ ہفتہ کو نیو جرسی میں پاکستان امریکن کونسل آف یو ایس اے کی جانب سے انکے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کے علاوہ مقامی سٹیٹ سینیٹرز،ارکان اسمبلی اور میئر نے بھی شرکت کی۔ سفیر اعزاز احمد چودھری نے پاکستانی کمیونٹی پرزور دیا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار جاری رکھیں۔سٹیٹ سنیٹرز سام تھامپسن (رپبلکن)، سنیٹر رے لیزنیک (ڈیموکریٹ) اور خاتون رکن اسمبلی نینسی پینکن نے امریکہ کی ترقی میں پاکستان تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے دہشت گردوں کو شکست دے رہا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو 70 سال ہونے والے ہیں۔
اعزاز چودھری