• news

سندھ پولیس کرپشن کیس، 26 مئی کو ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی(صباح نیوز)سندھ پولیس کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے 26 مئی کو ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملزموں میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی بھی شامل ہیں۔ہفتہ کواحتساب عدالت میں سندھ پولیس میں سب سے میگا کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت تمام ملزموں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر ملزموں کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزموں کو ریفرنس کی مکمل نقول فراہم نہیں کی گئیں۔ سی ٹی ڈی افسر ثنا اللہ عباسی کی ٹیم نے تحقیقات کی تھیں۔ ریفرنس میں جس رپورٹ کا ذکر ہے اس کی کاپی فراہم نہیں کی گئیں۔ نامکمل دستاویزات کی بنا پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی۔جس پر عدالت نے ملزموں کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ 26 مئی کو ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔واضح رہے کہ سندھ پولیس میں میگا کرپشن کیس ریفرنس میں ملزموں پر 881 غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ بھرتیاں ایس آر پی حیدرآباد کے لیے کی گئی تھیں۔
سندھ پولیس

ای پیپر-دی نیشن